آواران نائب رسالدار لیویز فورس آواران ھلاک ۔ آواران لیویز کے مطابق اتوار کے روز نائب رسالدار لیویز فورس آواران برکت علی ساجدی ولد الٰہی بخش ساجدی ساکن پیراندر آواران اتفاقیہ گولی چلنے سے اس وقت ھلاک ہوگئے جب وہ اپنے گاڑی میں اکیلے بیھٹے تھے کہ ان کی سرکاری کلاشنکوف سے اتفاقیہ گولی چلی جو کہ ان کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
افسوس ناک واقع کے بعد نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران پہنچایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مرحوم کی تدفین پیراندر آواران میں ہوگی۔ برکت علی ساجدی میجر رسالدار لیویز احمد خان ساجدی کے چھوٹے بھائی، سابق بینک کیشیئر لیاقت ساچان ساجدی ، ڈاکٹر محمد اقبال ساجدی اور انجینئر خان محمد ساجدی کے کزن تھے۔