مشرقی بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات 4 افراد قتل ،روڈ حادثات میں 7 افراد ھلاک متعدد زخمی 

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ گنی  میں نام نہاد غیرت کے نام پر محمد انور ولد رمضان اور شہزادی بنت غلام جان نامی لڑکے اور لڑکی  کو خاندان والوں نے ھلاک کردیا ۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ سے ایک شخص قتل دوسرازخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ مراد جمالی میں پرانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ کے نتیجے میں اللہ بخش کٹوہر کو قتل جبکہ گہنور کٹوہر نامی شخص کو مخالف گروہ کے افراد زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔

بعد ازاں نعش اور زخمی کو  فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں  پنجگور میں  مسلح افراد نے گزشتہ دنوں صدام نامی شخص کو قتل اور اسکے 2 ساتھیوں کو زخمی کردیا ۔ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر عوام نے  تشویش کا اظہار کیا ہے  اور کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام کو چوروں اور ڈاکوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

دریں اثناء حب دریجی لینڈانی کے مقام پر کار حادثے میں 6 افراد ھلاک  2 زخمی ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ حب سے دریجی جانے والی کار لینڈانی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی ھلاک  جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔

ھلاک و زخمیوں کا تعلق حب شہر سے بتایا جاتا ہے جبکہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کےلئے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

اس طرح  خضدار ایم 8 رتوڈیرو ٹو خضدار قومی شاہراہ پر سب تحصیل زیدی ویئر چیک پوسٹ کے ایریا میں وڈز کارگاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں فضل الرحمان ولد حاجی محمد نور قوم ساسولی سکنہ کھٹان خضدار موقع پر ھلاک جبکہ گاڑی میں سوار تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں ، زخمی خوتین کوفوری طور پرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مستونگ پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری، آواران سے ایک شخص لاپتہ ، شاپک میں مظاہرین پر مسلح افراد نے گاڑی چڑھادی

ہفتہ اپریل 13 , 2024
مستونگ اسلپنجی میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو میں آج صبح سے فوج کشی شروع کردی ہے ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق قصبے سمیت مَرو کنڈ، یو فون ٹاور، پُھل و دیگر مقامات پر فورسز کی بڑی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ