نوشکی مسلح افراد ہاتھوں اغوا ہونے والے سرکاری کارندوں سمیت 11 افراد کی نعشیں برآمد

نوشکی گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے شال تفتان شاہراہ کو سلطان چڑھائی نوشکی کے مقام پر بند کرکے آنے جانے والے گاڑیوں میں سوار پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں سے منسلک 9 اہلکاروں کی شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انھیں اغوا کرکے لے گئے ۔ اس دوران فائرنگ میں ایک شخص موقع پر ھلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین اطلاعات ہیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کے بھیس میں پاکستانی اہلکاروں سمیت 11 افراد کی نعشیں برآمد ہوئے ہیں تمام نعشیں ہسپتال پہنچادی گئی ہیں ۔

آخری اطلاع تک ابتک مذکورہ ھلاکتوں کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ سال بلوچ مسلح تنظیموں نے تربت میں دسیوں پاکستانی فوجی اہلکار اور خفیہ ایجنسیوں کے کارندوں کو ھلاک کردیا تھا جو مزدور کی بھیس میں بلوچ آزادی پسندوں سمیت عام شہریوں کے خلاف خفیہ سے مل کر کام کرتے تھے۔
بعد ازاں باقاعدہ فوجی ہیلی کاپٹروں میں ان کی نعشیں پنجاب بھجوا دیئے گئے تھے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چاغی : تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین کو توزگی کے مقام پر حادثہ

ہفتہ اپریل 13 , 2024
تفصیلات کے مالبردار ٹرین بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی کہ 565 کلو میٹر پر حادثے کا شکار ہوا ، مالبردار ٹرین کی بوگیاں سیلفر سے بھرے ہوئے تھے مالبردار ٹرین ،کی انجن، ریسٹ وین، چکڑا سمیت متعدد بوگیاں متاثر ہوئے ہیں جبکہ احکام کے مطابق ریلوے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ