کچلاک ،ڈیرہ بگٹی بم دھماکے ،چمن میں فائرنگ ایف سی اہلکار ھلاک ،خضدار سانحہ میں ھلاک جواد کی تدفین کی گئی ،شال میں داماد قتل

بلوچستان کے دارالحکومت شال کے نواحی علاقہ  کچلاک کے علاقے کلی کتیر میں  پاکستانی فورسز کو بم کا نشانہ بنایا گیا جس میں ایک ایگل اسکوائاد اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

  ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی اور صحبت پور کی سرحدی پولیس تھانہ دودا ٹبہ کی حدود  قبائلی رہنما احد خان  کی زمین میں بارودی سرنگ  پھٹ گیا جس میں بھینس کا پاوں پڑنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بھینس موقع پر ہلاک ایک بھینس زخمی ہو گئی۔

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ ٹیم اور پولیس نفری کے ساتھ سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کے گھیرے میں لے لیا ہے آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔

علاوہ ازیں  چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق چمن کلی حاجی حبیب کے قریب دو ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوا۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

فورسز نے علاقہ کو گھیر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

ادھر خضدار سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم طالب علم جواد یوسف مینگل کو آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔`
تفصیلات کے مطابق سانحہ خضدار میں شہید ہونے والے طالب علم جواد یوسف مینگل کی نماز جنازہ جعفرآباد کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں علمائے کرام ٹریڈ یونین وکلا تنظیمیں خضدار سمیت سیاسی عمائدین ، اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

شہید معصوم جواد یوسف  کی میت آبائی علاقہ پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

دریں اثناء شال سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز سینئر کلرک سپیشل برانچ اکاؤنٹ برانچ  کو انکے سسر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بی این ایم محض زمین نہیں بلکہ بلوچ قوم کی انسانی بنیادوں پر آزادی چاہتی ہے۔ شہدائے مرگاپ کی یاد میں پروگرام

پیر اپریل 8 , 2024
شہدائے مرگاپ کی یاد میں ‘درس تحریک اور انقلابی تنظیم ‘ کے عنوان سے مرکزی تربیتی و تنظیمی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے کی چوتھی اور پانچویں نشست میں شہید راشد مشکے -آواران ھنکین کے ممبران نے حصہ لیا۔ نشست سے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان ،. […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ