مستونگ سے جبری لاپتہ مشتاق کے لواحقین نے کوائف وی بی ایم پی کے ساتھ جمع کردیئے ہیں ۔نصراللہ بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مشتاق احمد محمد شہی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں ۔ انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ مشتاق احمد محمد شہی ولد نوید اللہ کو فورسز نے 10 مارچ کو مچھ شہر سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیاہے اور اہلخانہ کو معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ تنظمی سطح پر مشتاق احمد کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی کہ مشتاق احمد کے کیس کو بلوچستان حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ اگر مشتاق احمد محمد شہی پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے ملکی قوانین کے تحت صفائی کا موقع فراہم کیا جائے اگر ان پر جرم ثابت ہوتا ہے تو انہیں عدالت کے زریعے سزا دی جائے اگر بے قصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے اہلخانہ کو ذہنی کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشکے شہدائے مرگاپ کی شہادت کی مناسبت سے بی این ایم کی جانب سے تربیتی نشست کا انعقاد کیاگیا ۔

جمعہ اپریل 5 , 2024
شہدائے مرگاپ کی شہادت کی مناسبت سے ‘ درس و انقلابی تنظیم ‘ کے عنوان سے بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے تربیتی نشستوں کے سلسلے کا پہلا پروگرام آواران ۔ مشکے ھنکین میں منعقد کیا گیا جس میں مذکورہ ھنکین اور پنجگور ھنکین کے مختلف یونٹس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ