جبری لاپتہ مٹھا خان اور گل محمد کو بازیاب کیا جائے لواحقین کی اپیل

جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5405 دن ہوگئے۔

شال سے جبری لاپتہ گل محمد مری اور مٹھا مری کے لواحقین کیمپ میں شریک رہے.

اس موقع پر لاپتہ گل محمد مری کے والدہ نے ریاستی حکام سے اپیل کی کہ انکے بیٹے کو بازیاب کریں اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ، انکے چھوٹے چھوٹے بچوں کے خوشیوں، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور عید کی خوشیوں کی خاطر اسکو بازیاب کیا جائے۔
انھوں نے کہاکہ آنکھوں سے نا بینا اور پاؤں سے معزور ہوں انتہائی مجبوری کی حالت میں گھر سے نکل کر احتجاجی کیمپ تک پہنچا ہوں، ہماری فریاد سنی جائے۔

اس طرح لاپتہ مٹھا خان مری کے چھوٹے بچے اور انکی بیوی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کی کہ انکے گھر کے کفیل کو عید کی خوشیوں کے موقع بازیاب کریں ، چھوٹے بچے انکی بازیابی کا راہ تکتے رہتے ہیں کہ کب ابو آئیں گے –

دریں اثناء وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا ہےکہ ہم اس عید پر بھی حسب معمول لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ شال اور کراچی میں عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے اور بلوچستان سے جبری لاپتہ ہزاروں افراد کی بازیابی کیلئے آواز بلند کریں گے –

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال ، کراچی میں عید کے روز منعقدہ  وی بی ایم پی کے احتجاجی مظاہروں کی حمایت علاوہ دیگر شہروں میں احتجاج کریں گے  ، بی وائی سی ،بی ایس او

جمعہ اپریل 5 , 2024
شال بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  بی ایس او و دیگر سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں کی  جانب سے جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے روز بی وائی سی کے  احتجاجی مظاہروں اور سوشل میڈیا کیمپئنز میں حصہ لینے کا  اعلان کیا گیا ہے۔ بی وائی سی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ