ڈیرہ بگٹی ،تربت پاکستانی فورسز خفیہ اداروں ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ ، ڈاکٹر مشتاق بازیاب ہوگئے

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پانی قلت، پانی مانگنے کی پاداش میں نوجوان لاپتہ ۔ تفصیلات کےمطابق پیرہ کوہ میں مقامی لوگوں کو پانی کے شدید قلت کا سامنا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پانی کی قلت سے پریشان لڑکے نے گھر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے OGDCL کمپنی کی پانی ٹینکر روک کر کچھ ڈرم پانی مانگا ، جس کی بنا پر سادا کپڑوں میں ملبوس افراد اسے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

دوسری کیچ تمپ دازن میں رات گئے پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ظہور ولد خالد نامی نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
بتایا جارہاہے کہ کہ چھاپہ دوران فورسز نے توڑپھوڑ کرنے کے علاوہ خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔

دریں اثناء تربت ہوشاب سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ڈاکٹر مشتاق ولد صوالی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔ انہیں بدھ کی رات ہوشاپ میں پاکستانی فورسز نے گھر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

آپ کو علم ہے ان کی بازیابی کے لیے لواحقین اور اہل علاقہ نے بدھ کے روز ہوشاپ میں سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ بند کردیا تھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری لاپتہ مٹھا خان اور گل محمد کو بازیاب کیا جائے لواحقین کی اپیل

جمعہ اپریل 5 , 2024
جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5405 دن ہوگئے۔ شال سے جبری لاپتہ گل محمد مری اور مٹھا مری کے لواحقین کیمپ میں شریک رہے. اس موقع پر لاپتہ گل محمد مری کے والدہ نے ریاستی حکام سے اپیل کی کہ انکے بیٹے کو بازیاب کریں اگر اس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ