بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شھر تربت میں ہینڈگرنیڈ حملے میں دشمن کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ رات نو بجے سرمچاروں نے تربت کے علاقے سنگانی سر میں سائن بورڈ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر ہینڈگرنیڈ حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
شکست خوردہ دشمن نے حملے کے بعد اندادند فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک رہگیر زخمی ہوا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچستان کی آزادی تک بلوچ سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔