شام ایرانی سفارت خانے پر بمباری 8 افراد ہلاک،ایرانی سفیر محفوظ ہیں ایران

شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ھلاک ہو گئے ، امیر عبدالہیان کے مطابق حملے کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر ہو گی ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے باعث ایرانی قونصل خانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی ہلاک ہوئے۔میزائل حملے میں ایرانی سفارت خانے کے نزدیک عمارت کو نقصان پہنچا، میزائل حملے سے عمارت کے پاس کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملے میں ایرانی قونصلیٹ، ایرانی سفیرکی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا ہے، ایرانی سفیر محفوظ رہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جامعہ  کی خواتین سے  بدتمیزی، علی مدد  معافی مانگیں، پروفیسرز پینل

منگل اپریل 2 , 2024
شال پروفیسرز پینل کے ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جامعہ بلوچستان  کے احتجاجی مظاہرے میں موجود خواتین پروفیسرز کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیزی رویہ اپنانے پر علی مدد جتک کے رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ  حکومتی نمائندگان اور اراکین اسمبلی کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ