بلوچستان نصیر آباد کے علاقے منجھو شوریٰ میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شمشیر نامی شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، تصادم کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا –
علاوہ ازیں دکی میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتیں تھم نہ سکے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دکی میں موبائل چھیننے کی واردات کے دران مزاحمت پر مقامی کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور شراف الدین لٹیروں کے چاقووں کے وار سے قتل ہوگیا، ریسکیو حکام نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کردی ۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتجے میں ایک شخص ھلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
نعش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر حادثے میں ھلاک شخص کی شناخت قادر بخش اور زخمی شخص کی شناخت محمد انور شیخ کے نام سے ہوا، زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ساکران کے لنگ لوہار کے مقام پر پتھر سے لوڈ ٹرک سوزکی وین پر چڑھ دوڑا، جس کی وجہ سے محمد حنیف اور ایاز قوم جمالی نامی دو افراد موقع پر ھلاک ہوگئے –
ادھر ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں نامعلوم افراد نے شریف نامی شخص کے گھر پر شدید فائرنگ کی جس سے گھر کو نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کے اطلاعات نہیں ہیں-
علاوہ ازیں گذشتہ دنوں روڈ حادثے میں زخمی دسویں جماعت کا تعلق علم عبدالرزاق ولد حبیب بلوچ آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔
دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی نشاندہی پر سندھ پولیس کاروائی کرتے ہوئے شہر سے اغوا ہونے والی دو بھیل برادری سے تعلق رکھنے والی دو نوں لڑکیوں کو سندھ کے علاقے سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا ہے ۔