سرگودھا : بلوچ طالب علم خداداد  کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سرگودھا بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل سرگودھا کے طلباء کا طالب علم خداداد سراج کی جبری گمشدگی کے خلاف یونیورسٹی  سرگودھا میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔

طلباء نے کہاکہ سرگودھا میڈیکل کالج کے طالبعلم خداداد کو ایک ہفتہ قبل پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری  لاپتہ کردیا ،جن کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے کرکی تربت سے تھا ۔

مظاہرین طلباء  نے اس موقع پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مزکورہ طالب علم کی بازیابی کے سلسلے میں جب طلباء نے سرگودھا یونیورسٹی کے اندر پرامن واک کیا گیا تو  سیکیورٹی اہلکاروں نے طلباء کے ہاتھوں سے تصاویر اور چارٹر چھین کر پھاڑ دیئے۔

طلباء نے بلوچ اسٹوڈنٹس کی ہراسمنٹ، پروفائلنگ اور جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہوئے ساتھی طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

آپ کو علم ہے گذشتہ  روز جبری لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلے  ان کے لواحقین نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کرکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شمالی وزیرستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، کرنل ،کیپٹن سمیت متعدد اہلکار ھلاک فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری

ہفتہ مارچ 16 , 2024
میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں کرنل اور کیپٹن سمیت متعدد اہلکار ھلاک اور ہیڈ کوارٹر منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ـ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے ” خدئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ