پنجاب سے جبری لاپتہ طالبعلم  کی بازیابی کیلئے احتجاج، سی پیک شاہراہ بند


‏کیچ : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ طالب علم خدا داد کی بازیابی کے لئے آج ضلع کیچ کرکی میں لواحقین کی جانب سے سی پیک روڈ پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

احتجاج میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد، خواتین اور بچے شریک ہیں جبکہ شاہراہ پر آمد و رفت مکمل معطل ہے۔

مظاہرین طالب علم کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے انھیں  پڑھنے کے لئے بھیجا تھا لیکن انہیں وہاں سے جبری لاپتہ کیا گیا ہے۔

آپ کو علم ہے خدا داد ولد سراج احمد کو 8 مارچ 2024 کی رات 8:30 بجے ایک سفید رنگ کی کار میں ظفر اللہ چوک الرشید ہسپتال سرگودھا کے سامنے سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔ وہ سرگودھا میڈیکل کالج میں پیتھالوجی لیب سائنسز کا طالب علم ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5381 دن مکمل

جمعرات مارچ 14 , 2024
جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5381 دن ہوگئے ۔ اظہار یکجحتی کرنے والوں میں پنجگور سے سیاسی کارکنان علیم شنبے بلوچ مجاہد بلوچ اختر بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجحتی کی۔ دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی وائس چیئرمین […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ