لورلائی  مال بردار گاڑیوں سے لوٹ مار، ٹرانسپورٹرز نے شاہراہ بند کردی،نوکنڈی میں چوروں نے متعدد  سکولوں کا صفایا کردیا 

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ میں میختر سے آگے سور ڈاگی کے مقام پر رات کو متعدد گاڑیوں کو لوٹا گیا،

جس میں ڈرائیوروں سے نقدی موبائل چھین لیے گئے، جس پر ہمارے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد گل کاکڑ نے راتوں رات وہاں پہنچ کر روڈ کو بلاک کردیا۔  اس وقت لور لائی ڈیرہ غازی خان روڈ مکمل بند کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک متعلقہ انتظامیہ چوروں ڈاکوﺅں کو نہیں پکڑیں گے تب تک روڈ بلاک رہے گا۔ لہٰذا ہمارا کمشنر کوئٹہ اور لورلائی انتظامیہ سے پر زور اپیل ہے کہ وہ جلد سے جلد اس ڈاکو راج کا خاتمہ کریں اور ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کریں ، ورنہ ہم ہڑتال کا دائرہ پورے بلوچستان میں پھیلائیں گے ،جس کی تمام تر ذمہ داری بلوچستان حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

نوکنڈی میں مختلف اسکولوں اور تدریسی مراکز میں چوری و توڑ پھوڑ کی وارداتیں روز کا معمول بن گئے ہیں عوامی حلقے ۔

انھوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ نوکنڈی میں ایک مخصوص گروہ کی جانب سے مختلف سکولوں اور این این این سینٹر میں مختلف اوقات میں چوری اورتوڑپھوڑ اور کاغذات وکتابوں کو ضائع کرنے کے متعدد واقعات ہوتے رہے اور میڈیا پر باقاعدہ انکی نشان دہی بھی ہوتی رہی۔  مگر افسوس انتظامیہ سمیت دیگر اداروں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی جس سے اس تعلیم دشمن لابی کا پتہ چل جاتا جس سے انکے حوصلے مزید بڑھ گئے اور گذشتہ رات انھوں نے گورنمنٹ گرلز مشرقی بازار میں چھت اکھاڑکر ٹی آر لے گئے اور آئندہ گاڈر وغیرہ لیجاکر یہاں ایک کھنڈرات چھوڑدیں گے ۔

نوکنڈی انتظامیہ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں خصوصا ڈی سی طفیل سے کہ خدارا ان تعلیم دشمن عناصر کاکھوج لگاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عبرتناک سزادیں ورنہ یہ نوکنڈی میں کسی بھی تعلیمی ادارے کو معاف نہیں کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجاب طالب علم لاپتہ ،شال میں تین سالہ بچے کا ا غوا اور قتل، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، نعش ورثا کے حوالے

ہفتہ مارچ 9 , 2024
پنجاب کے شہر سرگودھا سے ایک اور بلوچ طالبعلم خداداد سکنہ تربت کو آج شام 8 بجے  پاکستانی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا ہے ۔ خداداد سرگودھا یونیورسٹی کے پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔لواحقین نے انکے بازیابی کا مطالبہ کیاہے ۔ علاوہ ازیں شال […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ