حب فائرنگ کے واقع میں 2 اغوا کار ھلاک، شال میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

حب  ساکران روڈ حسن پیر کے قریب مسلح افراد  اور مغویوں کے ورثا کے درمیان  فائرنگ  2  اغوا کار ہلاک ہوگئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت قاسم ولد محمد جان جن کی عمر 40سال اور ایک شخص کی عمر 32سال بتائی جاتی ہے سے ہواہے۔

لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مذکورہ واقع کے بابت  علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات گئے سسی پنوں روڈ پر حسن پیر ایریا سے تین مسلح افراد نے سسی پنوں عباسی پولیس چیک پوسٹ کراس کر کے براستہ ساکران کراچی جانے والی چھالیہ بردار ایک گاڑی کو ڈرائیور اور اسکے ساتھی کے ہمراہ اغواء کر لیا۔ تاہم گاڑی اور مال مالکان کو واقعہ کی اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے گاڑی اور مغویان کی تلاش شروع کردی ۔

اسی اثناء میں اُنکا سامنا مسلح افراد سے ہو گیا اور فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں دونوں اغواکار گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گئے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں نوجوان نے اپنے ماں کے قبر پر فاتحہ پڑھ کر بعدازاں خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت شوکت علی ولد ڈاکٹر محمد رضا کے نام سے ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاﺅن علی آباد کا رہائشی مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر بعدازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

حب فائرنگ کے واقع میں 2 اغوا کار ھلاک، شال میں ایک شخص نے خودکشی کرلی

جمعہ مارچ 8 , 2024
حب  ساکران روڈ حسن پیر کے قریب مسلح افراد  اور مغویوں کے ورثا کے درمیان  فائرنگ  2  اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت قاسم ولد محمد جان جن کی عمر 40سال اور ایک شخص کی عمر 32سال بتائی جاتی ہے سے ہواہے۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ