حیدر آباد:  جبری گمشدگیوں اور زمینوں پر فوجی قبضہ کیخلاف احتجاج، مظاہرین پر پولیس کی لاٹھی چارج

سندھ کے علاقے حیدر آباد میں فوج کی جانب سے عوامی زمینوں پر قبضہ و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول کر مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

پولیس نے اس دوران متعدد مرد مظاہرین کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا جبکہ گرفتاری کے دوران پولیس نے خواتین و مرد مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

سندھودیش الائنس کے مطابق انکا احتجاج در اصل سندھ کے مختلف علاقوں میں فوج کی جانب سے مقامی افراد کے زمینوں پر قبضے اور سندھ بھر سے سندھی کارکنان کو حراست میں لیکر لاپتہ کرنے اور بعد ازاں منظرعام پر لاکر جھوٹے اور جعلی کیسز میں سالوں جیلوں میں بند رکھنے کے خلاف تھا جسے پولیس نے بدمعاشی دکھاتے ہوئے لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کے حوالے سے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے رہنماء سورٹھ لوہار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پرامن احتجاج کرنے والے مرد اور عورتوں پر تشدد کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور سندھ دھرتی پر کسی بھی ظلم کو قبول نہیں کرینگے۔

سورٹھ لوہار نے حیدرآباد سے گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

اسلام آباد، عورت مارچ کے دوران مارچ  منتظمین اور   پولیس  درمیان تصادم  پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری

جمعہ مارچ 8 , 2024
اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح آج آٹھ مارچ کو پاکستان میں بھی خواتین کاعالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب عورت مارچ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ