حب چوکی کراچی سے خضدار کے  رہائشی دو لاپتہ چچازاد بھائیوں میں سے ایک بازیاب دوسرا تاحال لاپتہ

کراچی 16 جون 2023 کو کراچی سندھ رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں خضدار کے رہائشی دو چچا زاد بھائیوں 17 سالہ  محمد   ولد محمود سکنہ جعفر آباد خضدار اور عاصم ولد محمد اعظم حراست بعد لاپتہ ہوگئے تھے ۔

میں سے عاصم بلوچ رواں مہینے 5 مارچ کو حب چوکی سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔ تاہم دوسرا چچا زاد بھائی محمد تاحال لاپتہ ہے۔

اہلخانہ کے مطابق  16 جون 2023 کو دونوں  چچازاد بھائیوں کو سندھ پولیس اور رینجرز نے کراچی سے حراست میں  لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔ عاصم الحمد اللہ بازیاب ہواہے، مگر محمد تاحال جبری لاپتہ ہے ۔

لواحقیں نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ،بلوچ یکجہتی کمیٹی سول سوسائٹی سمیت  انسانی حقوق کے اداروں سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ انکے لاپتہ دوسرے پیارے کی بحفاظت بازیابی کیلے ان کی آواز بنیں تاکہ وہ بھی بحفاظت بازیاب ہوجائیں ۔

انھوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ انھیں پولیس اور رینجرز سے پوچھنا چاہئے کہ محمد ولد محمود کو کیوں پابند سلاسل رکھ کر نہ کردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے ۔ انھیں بھی منظر عام پر لایا جائے اگر کسی جرم میں ملوث ہے سزا دی جائے اگر نہیں تو انھیں عاصم کی طرح منظر عام پر لاکر چھوڑ دیا جائے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کولواہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

جمعہ مارچ 8 , 2024
کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل اے کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کولواہ مراستان شاہ باتل کے قریب پاکستان آرمی کے قافلے پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے 5 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ