بلوچستان ضلع مستونگ کلی شیخان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خالد نامی شخص کو زخمی کردیا کرکے فرار ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کے بنائے گیے سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ سے ہے ۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں مزدا اور ٹو ڈی کے درمیان ٹریفک حادثے میں دو خواتین سکنہ سندھ ھلاک جبکہ دو افراد کے زخمی گئے۔ حادثہ مسلم باغ کیمپ کراس کے قریب پیش آیا۔
دریں اثنا حب درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک 31 زخمی ہوگئے ،جن میں چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
زائرین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب لاہور سے بتایا جارہاہے ۔ درگاہ شاہ نورانی آئے تھے اور درگاہ کی زیارت کے بعد واپس لاہور جارہے تھے کہ نورانی روڈ پر غلام حسین اسٹاپ کے قریب مسافر بردار بس تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔