میختر میں مسلح افراد نے دو ٹرک اغوا کرلیے، ہرنائی میں زمینداروں کی احتجاجی ریلی

ہرنائی  ڈاکوﺅں نے  لہسن سے لوڈ دو ٹرک ہائی جیک  عوام سراپا احتجاج،  تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میختر ایریا میں ہرنائی سے تعلق رکھنے والے عبدالحئی اور میراجان نامی افراد  کے لہسن سے لوڈ دو ٹرکوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ہائی جیک کرکے لے گئے ، جس کیخلاف ہرنائی میں شدید احتجاج کیا گیا، جس کی قیادت زمیندار ولی ترین نے کی۔ ریلی کے شرکا نے پورے شہر کا چکر لگایا۔

مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر لورالائی، کمشنر سنجاوی، ڈپٹی کمشنر ہرنائی، اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی اور دیگر ضلعی افسران کے فوری ٹرانسفر کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر ان ٹرکوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو پورے بلوچستان  میں تمام شاہراہیں بند کردینگے۔

ہرنائی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مستونگ فائرنگ میں ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ زخمی ،روڈ حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ھلاک 33 زخمی

بدھ مارچ 6 , 2024
بلوچستان ضلع مستونگ کلی شیخان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خالد نامی شخص کو زخمی کردیا کرکے فرار ہوگئے ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کے بنائے گیے سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ سے ہے ۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ