جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5371 دن ہوگئے

شال : جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5371 دن ہوگئے, اظہار یکجہتی کرنے والوں میں سے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے وائس چئیرمین طارق بروت اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ساتھ اور دیگر مرد اور خواتین نے اظہارِ یکجہتی کیوی بی ایم پی کے مرکزی وائس چئیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ریاست اور اس کے اعلیٰ کار بلوچستان کے کونے کونے میں ہر اس آواز کو دبانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جو حق، سچائی اور پُرامن جدوجھد کےلئے اُٹھتی آواز کو خاموش کرانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے بڑھتی ہوئی بے چینی ٹوٹتے ہوئے بنیادی ڈھانچے اُٹھتی ہوئی ریاستی طاقت اور فضا میں موجود اس انسان کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔ چند ماہ کے وقفے کے بعد بھی یہ زوال واضع ہے۔

ریاستی دہشت گردی اور قومی اور نسلی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کا خوف صاف محسوس کیا جاسکتا ہے اور یہ بربادی غربت اور محرومی بلوچستان کے دیگر حصوں میں اس سے کہیں زیادہ ہے اور 75 برس سے زیادہ عرصہ قبل الحاق پاکستان سے اب تک پاکستانی ریاست اور اس کے مقامی ایجنٹوں نے اس دشوار گزار اور پسماندہ علاقے کے محکوم عوام کے لئے اذیت اور بربادی میں مسلسل اضافہ کیا ہے زندگی مزید دشوار اور پر آشوب ہوگئی ہے۔

ایک طرف جاگیرداری کی باقیات اور دوسری جانب سامراجی آقاؤں کے ٹکڑوں پر انحصار کرنا پڑا۔ یہ عناصر ملکر اس کے رجعتی کردار مظلوم طبقات اور محکوم قومیتوں پر غاضبانہ جبرکا موجب بنتے ہیں۔ ریاست اور محکوم قومیتوں میں لڑائی بلوچستان میں سب سے زیادہ شدید اور خون ریزی رہی ہے۔ اس ملک کی تاریخ بلوچوں کی پُرامن جدوجھد انتہائی خیرت انگیز اور دلیرانہ رہی ہے۔ بلوچستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ پشتونوں پر مشتمل ہے انکی اکثریت بھی بلوچ عوام جیسی زلت کا شکار صدیوں سے یہ لوگ پُرامن طورپر مل جل کر رہ رہےہیں۔

اور حالیہ دور میں پیدا کی گئی کشیدگی کے باوجود انھوں نے ان شیطانی منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف ہڑتال دکانیں بند

منگل مارچ 5 , 2024
شال محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کے خلاف ہڑتال دکانیں بند

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ