مستونگ، ہیرونک، مند: سیندک پروجیکٹ کے قافلے پر حملہ، پولیس چیک پوسٹ اور فوجی سپلائی پر کارروائیاں

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کیچ میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج، تجارتی و عسکری پروجیکٹس اور سرکاری تنصیبات پر حملوں اور کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام گورو میں سیندک پروجیکٹ سے معدنیات منتقل کرنے والے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی حفاظت پر پاکستانی فوج کے اہلکار مامور تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے میں سیندک پروجیکٹ سے منسلک گاڑیوں سمیت پاکستانی فوج کی دو بکتر بند گاڑیوں (APCs) کو شدید نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد اور تفصیلات کی مستقل تصدیق ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس دوران چیک پوسٹ پر نصب سرویلنس سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ وہاں سے گزرنے والے تجارتی ٹرکوں کے ٹائرز پر فائرنگ کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

ضلع کیچ ہی کے سرحدی علاقے مند (بلوچ آباد) میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں مسلح افراد نے پاکستانی فوجی کیمپ کے لیے راشن اور ایندھن لے جانے والی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں 12 پیٹیاں مرغیاں، 5 بکریاں اور 2 ڈرم ڈیزل لدا ہوا تھا۔

بعد ازاں مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مسلح افراد نے گاڑی اور اس پر موجود تمام سامان کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ