گوادر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا دورہ گوادر شہریوں نے احتجاجاً راستہ روک دیا

گوادر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا دورہ گوادر شہریوں نے احتجاجاً راستہ روک دیا


گوادر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے دورہ گوادر پر عوام کا شدید احتجاج، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کا قافلہ روکتے ہوئے شاہراہ بند کردی-

علاقہ مکینوں نے ایئرپورٹ روڈ طاہری پلازہ کے مقام پر بلاک کرتے ہوئے گوادر میں سیلابی صورتحال میں حکومتی کارکردگی کی ناکامی پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے کہاکہ گذشتہ 6 روز سے ہمارے گھر 5 سے 6 فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے تسلیاں دینے کے سوا عملی اقدامات نہیں کیے جارہے طوفانی بارش سے وسیع اراضی زیر آب اور شاہرائیں بند ہیں جس کے باعث راشن کی قلت پیدا ہوگئی ہے گوادر کے عوام شدید مشکل حالات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ طوفانی بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں اور متاثرین کو مصیبت سے نکالا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جرمنی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا

پیر مارچ 4 , 2024
جرمنی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ