تنظیم کے “عامر ایئرو گارڈینز” نے سنی میں قابض فوج کو کامیابی سے ڈرون حملے میں نشانہ بنایا اور سبی میں ریلوے ٹریک کو تباہ کیا۔ بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے ڈرون یونٹ کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شام کے وقت کچھی کے علاقے سنی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر ڈرون حملے میں قابض فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔ یہ کاروائی بی آر جی کے ڈرون یونٹ ‘عامر ایئرو گارڈینز Aamir Aero Guardians’ کے سرمچاروں نے انجام دیا۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم اپنی اس یونٹ کو شہید سرمچار عامر جتوئی عرف عرفان سے منسوب کرتی ہے جو اپنے سنگت عظمت اللہ جتوئی کے ہمراہ کچھی میں دشمن کے ڈرون حملے میں شہید ہوئے تھے۔ Aamir Aero Guardians جدید جنگی تقاضوں کے تحت تشکیل دی گئی جو دشمن کی نگرانی کرنے، اس کے محفوظ سمجھے جانے والے کیمپوں سمیت ان انہیں غیر متوقع لمحوں میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے نڈر سرمچار سنگت عامر جتوئی عرف عرفان کا تعلق کچھی سے تھا۔ اپنی بہادری اور جنگی صلاحتیوں کیلئے پہچان رکھنے والے سنگت عامر کچھی اور سنی کے محاذوں پر متحرک رہیں اور تنظیمی کاموں کو وسعت دینے و منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہید سنگت عامر جتوئی نے 2025 میں بی آر جی کا حصہ بنے اور قومی آزادی کے حصول کیلئے اپنا شب و روز وقف کیا، اپنی آخری سانسوں تک آپ قومی آزادی کے اسی موقف پر قائم رہے اور ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ سنگت عامر جتوئی ولد علی شیر اور اس کے ہمراہ سنگت عظمت اللہ جتوئی عرف سگر ولد شراف دین، بھی شہادت کے مرتبے فائز ہوئے۔ شہید سنگت عظمت اللہ جتوئی کا تعلق کچھی سنی سے تھا، شہید عظمت اللہ انتہائی مخلص اور نڈر سرمچاروں میں شمار ہوتے تھے۔ کچھی، سبی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دشمن کو ہر طرح کی شکست سے دوچار کیا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ‘عامر ایئرو گارڈینز Aamir Aero Guardians’ اپنی کاروائیوں کو مزید وسعت دے گی اور نہ صرف جانی بلکہ نفسیاتی حوالے سے بھی نقصانات سے دوچار کرے گی۔ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کی جانب سے جاری کردہ ایک اور بیان میں ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ آج شام بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے نکل کر سنی جانے والی قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کو دو مختلف مقامات پر گھات لگا کر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فوجی گاڑیاں بھی ناکارہ ہو گئے۔

انہو نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، جبری لاپتہ محمد رفیق، ٹکری واحد کرد اور داد محمد کرد کے لواحقین کا تنظیم سے رابطہ

جمعہ اکتوبر 30 , 2026
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ آج 6404ویں روز بھی جاری رہا۔ اس دوران جبری لاپتہ محمد رفیق کے لواحقین نے وی بی ایم پی سے رابطہ کرکے بتایا کہ محمد رفیق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ