
نصیر آباد کے علاقے نوتال میں آج مسلح افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں، جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے قبول کر لی ہے۔
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج شام بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال تھانے کے حدود میں خالق آباد کے قریب پاکستانی جعفر ایکسپریس ٹرین کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ ٹرین میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔
