
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر میں دو مقامی مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقع چھتر میں زیر تعمیر سڑک کے کام کے دوران پیش آیا ہے جس کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں گزشتہ شب سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اسلحہ کے زور پر دو مقامی مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق اغوا کئے گئے مزدوروں کی شناخت رستم علی بگٹی اور فیاض علی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ واقعے کے بعد سڑک پر کام روک دیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویین کی بازیابی اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی۔
