
بلوچستان کے علاقے بولان کے مقام ڈنگڑا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کریم بخش ولد میاں خان اور مزمل ولد کریم بخش کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت خالد ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ زمینی تنازع بتائی جا رہی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔