وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری، جبری لاپتہ محمد رفیق، ٹکری واحد کرد اور داد محمد کرد کے لواحقین کا تنظیم سے رابطہ

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ آج 6404ویں روز بھی جاری رہا۔

اس دوران جبری لاپتہ محمد رفیق کے لواحقین نے وی بی ایم پی سے رابطہ کرکے بتایا کہ محمد رفیق ولد بہادین کو رواں سال 22 اگست کو ضلع آواران سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

ٹکری واحد کرد اور داد محمد کرد کے لواحقین نے بھی تنظیم کو بتایا کہ دونوں بھائیوں کو 2 جون 2010 کو ضلع مستونگ کے علاقے مرو سے سکیورٹی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ لواحقین کے مطابق ان کا کیس عدلیہ اور کمیشن میں زیرِ سماعت رہا، جہاں یہ ثابت ہوا کہ انہیں ملکی اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا، لیکن اس کے باوجود دونوں تاحال بازیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد رفیق، ٹکری واحد کرد اور داد محمد کرد سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں ملکی قوانین کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اہلِ خانہ کو ان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: آئی ایس آئی آفس پر حملے کے بعد فورسز کی براہ راست فائرنگ، کمسن راہگیر زخمی

جمعہ اکتوبر 30 , 2026
اطلاعات کے مطابق خاران شہر کے وسط میں واقع ریڈ زون علاقے میں آئی ایس آئی کے دفتر پر مسلح افراد کی جانب سے راکٹ حملے کے بعد فورسز کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے واقعے میں ایک کمسن راہگیر لڑکا زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ