کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری، ایڈووکیٹ سید محسن شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6397ویں روز بھی جاری رہا۔ اس دوران حیدرآباد ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ سید محسن شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید محسن شاہ نے کہا کہ جبری گمشدگیاں ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ان اقدامات سے بلوچ قوم کی جائز حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس سے اہلِ بلوچستان کے دلوں میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے اور مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔ جبری گمشدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات کا مکمل سدباب کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ جن افراد پر الزامات ہیں، انہیں منظرِ عام پر لا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انہیں اپنے دفاع اور قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہو۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی پرامن اور آئینی جدوجہد جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت اقدامات کے خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تاریخی آپریشن الماس اپنے تمام طے شدہ اہداف کامیابی سے حاصل کرنے کے بعد اختتام پذیر۔ بی ایل ایف

جمعہ اکتوبر 23 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کا 22 اکتوبر کو گوادر اور گردونواح میں شروع ہونے والا تاریخی آپریشن الماس طویل اور شدید جھڑپوں کے بعد اپنے تمام طے شدہ اسٹریٹجک، عسکری اور معاشی اہداف کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ