
اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 سے زائد افراد کے جاں بحق اور 22 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ کوچ اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بس کراچی سے بیلہ جبکہ کوچ مکران کے جانب سے آ رہی تھی۔
حادثے میں پیش آنے والے جانی نقصانات اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
