صحافی اسد طور مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی اسد طور کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں ڈیوٹی جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی.

سماعت کے آغاز میں ایف آئی اے نے اسد طور کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

اسد علی طور کے وکیل ایمان مزاری نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

اسد طور بھوک ہڑتال پر ہیں، حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، وکیل

اسد طور دورانِ سماعت روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں موبائل نہیں دوں گا، اپنے ذرائع نہیں بتاؤں گا، صحافی کے لیے ذرائع سب سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، مجھے سب کچھ دیتے ہیں لیکن میں خود کچھ نہیں کھانا چاہتا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شہباز شریف پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ، اختر مینگل نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا

اتوار مارچ 3 , 2024
اسلام آباد : پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم کا باضابطہ اعلان، شہباز شریف کو 201ووٹ حاصل جبکہ اختر مینگل نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا شہباز شریف نے 201ووٹ حاصل کئے جبکہ عمر ایوب خان کو 92ووٹ ملے۔ جبکہ اختر مینگل نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور ووٹنگ کے وقت اسمبلی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ