ڈیرہ بگٹی میں ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے اور سبی میں ایک شخص بم دھماکوں میں  زخمی،مستونگ فائرنگ میں طالب علم ھلاک

ڈیرہ بگٹی میں ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے اور سبی میں ایک شخص بم دھماکوں میں زخمی،مستونگ فائرنگ میں طالب علم ھلاک

ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پیرکوہ کے قریب نامعلوم افراد نے ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح گروہ کے کارندوں کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں بہار خان نوثانی بگٹی اور رولو بگٹی نامی سرکاری کارندے زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب  سبی کے علاقے حمل بابا کے قریب دستی بم دھماکہ دھماکہ میں  ایک شخص زخمی ہو گئا ۔بتایا جارہاہے کہ  دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے ٹھیکیدار انور آرائیں کے گھر پر دستی بم پھنکا، دستی بم گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، دھماکے میں  گھر کا چوکی دار سرور جمالی زخمی ہوا۔

ڈیرہ بگٹی بم حملہ میں دو سرکاری کارندے زخمی

دھماکے سے موٹر سائیکل کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

دریں اثناء نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل۔ تفصیلات کےمطابق نوشکی مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ مصور ولد حاجی عطاءاللہ جمالدینی نامی شخص زخمی  ہوگیا ۔

بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان  ماڈل ہائی اسکول میں پیپر دینے جارہا تھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ثقافت ایک دن کی پگڑی پہننے سے زندہ نہیں کیا جاسکتا، ثقافت کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا. ماما قدیر بلوچ

اتوار مارچ 3 , 2024
ثقافت ایک دن کی پگڑی پہننے سے زندہ نہیں کیا جاسکتا، ثقافت کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا. ماما قدیر بلوچ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ