بارش کی تباہ کاریاں گوادر میں احتجاج، خاران میں ایک شخص دو بچوں سمیت  ھلاک، نوشکی میں ریلوے لائن میں شگاف

بارش کی تباہ کاریاں گوادر میں احتجاج، خاران میں ایک شخص دو بچوں سمیت  ھلاک، نوشکی میں ریلوے لائن میں شگاف

خاران شہر کلان میں مچھلی فروش الٰہی بخش کے گھر کے مکان کی چھت گرنے کے سبب الٰہی بخش دو بچوں سمیت ھلاک  ہوگئے  نعشوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے سے نکالا، میتوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال خاران منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں نوشکی میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، نوشکی میں موسلا دھار بارش سے نالوں میں طغیانی، ریلوے لائن میں شگاف پڑنے سے پاک ایران ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا۔ علاوہ ازیں خضدار، نال، وڈھ سمیت مختلف علاقوں میں بارش، کوہلو شہر اور گردونواح میں پانچ گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

گوادر لوگوں کے گھروں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے خلاف شہریوں نے پدی زر پر میرین ڈرائیو کو احتجاجاً بلاک کردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے گھروں اور شاہراہوں پر ابھی تک پانی جمع ہے نکاسی کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھائی جا رہی ہے مظاہرین

انھوں نے کہاہے کہ بارش کو تین دن گزر گئے گھروں میں ابھی تک پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی ہے، جس سے گھروں کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر شہر نام نہاد ترقی سمیت ڈوب چکا، ضلع کو آفت زدہ قرار دیا جائے: بی ایس او مینگل

جمعرات فروری 29 , 2024
گوادر شہر نام نہاد ترقی سمیت ڈوب چکا، ضلع کو آفت زدہ قرار دیا جائے: بی ایس او مینگل

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ