کوئٹہ: ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، احتجاج میں مغربی بائی پاس بند

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزی فروشوں کو نشانہ بنا کر پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کے نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مغربی بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ