
کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پاکستانی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک بلوچ خاتون سمیت 9 افراد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شکیلہ زوجہ نصیر، عمران ولد فیض، عدنان ولد فیض، رضوان ولد فیض، صابر ولد فیض، نصیر ولد خیر محمد، وسیم ولد خیر محمد، سلمان ولد شریف اور شہزاد ولد جامل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کی رات پاکستانی فوج نے شرافی گوٹھ کے علاقے شاہ علی گوٹھ میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے، جہاں سے مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپنے پیاروں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
