مستونگ: کردگاپ میں ڈرون حملے کی اطلاعات، ایک نوجوان ہلاک، خواتین زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں پاکستانی فورسز کے آپریشن کے دوران مبینہ ڈرون حملے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ متعدد خواتین زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرگینہ کلی موسیٰ خان میں ایک گھر کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عبدالصمد ولد عبدالواحد سرپرہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ گھر میں موجود خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق زخمی عبدالصمد کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی جانب سے کردگاپ میں حملے کیے گئے تھے، جن میں پاکستانی فورسز کے ایس ایس جی کمانڈوز کی ہلاک ہوئی، جن میں اب تک 6 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ حملوں کے بعد علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ حملوں کے بعد علاقے میں فورسز کا آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ