
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے احتجاجی کیمپ کو 6128 دن مکمل ہو گئے۔
اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ میں شرکت کی اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ اتنے طویل عرصے کے باوجود مسئلے کا حل نہ نکلنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
کیمپ میں شریک افراد نے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
