تربت: جدگال ڈن کے قریب ایک اور لاش برآمد، دو ہفتوں میں چوتھا واقعہ

بلوچستان کے شہر تربت علاقے جدگال ڈن (ڈی بلوچ) کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت قمبر علی ولد خدا بخش، ساکن بٹ بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تربت اور اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملنے والی یہ چوتھی لاش ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: پروم میں چیک پوسٹ پر حملہ، جھاؤ موبائل ٹاور نذر آتش

بدھ اپریل 8 , 2026
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، تاہم اس حملے میں جانی یا مالی نقصانات […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ