
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں نائیک فرزند علی، سپاہی بابر علی، سپاہی بنیامین اور سپاہی ابو بکر شامل ہیں، جن کا تعلق سابقہ 40 ایف ایف سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ اور کوئٹہ کے مختلف شاہراہوں پر دن بھر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہو سکتی ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
اطلاعات کے مطابق علاقے کی مختلف سڑکیں تاحال بند ہیں جبکہ مسلح افراد اپنے مورچوں پر موجود ہیں۔
حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
