
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پلیری لنک روڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر گوادر کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تینوں افراد کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت غلام قادر ولد مراد بخش (رہائشی ٹی ٹی سی کالونی گوادر)، ارشد ولد اباباگر (رہائشی چابہار) اور قمبر ولد بدل (رہائشی ضلع کیچ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاشوں کو میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گوادر پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
