کولواہ میں فائرنگ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت تین افراد قتل

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کولواہ کے علاقے چیری مالار میں پیش آیا، جہاں پاکستانی فوج کے فائرنگ کے نتیجے میں محمد عمر، ان کی اہلیہ فائزہ اور ان کی کمسن بیٹی ماہ زیب موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں محمد عمر کی بہو فہمیدہ سمیت کم از کم تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاحال واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت و کراچی: دو افراد پاکستانی فورسز کے حراست کے بعد جبری لاپتہ

بدھ اپریل 1 , 2026
تربت اور کراچی سے دو افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر اہلِ خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کی شناخت فہاد ولد اختر اور شہروز ولد قیوم کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ