
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جنیوا میں منعقدہ ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کے سامنے واضح کریں کہ بلوچ قوم اپنی آزادی کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنی اجتماعی بقا کے لیے خون بہا رہی ہے۔ اگر عالمی برادری ہمارا ساتھ دے تو ہماری تکالیف کم ہو سکتی ہیں، لیکن اگر ہمیں تنہا چھوڑ دیا گیا تو ہمارے پاس اپنے مقصد کے لیے مرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ عالمی سطح پر اپنی سفارتی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت جنیوا میں احتجاج، کانفرنسز اور تصویری نمائشوں کے ذریعے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لایا جا رہا ہے۔
یہ کوششیں بلوچ مسئلے کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ایک مسلسل جدوجہد کا حصہ ہیں۔
