دکی: پاکستانی فورسز کا دو مسلح افراد مارنے کا دعویٰ، ایک اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو مسلح افراد کو مارنے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ثنا اللہ ولد بیبت مری اور جمال خان ولد دولت عرف دولے مری کے ناموں سے ہوئی ہے، جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران اے ٹی ایف کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک افراد رمضان المبارک کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے، جس میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تاہم دوسری جانب آزاد ذرائع اور بلوچ آزادی تنظیموں کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ