قومی آزادی کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ تحریک کے تمام محاذوں میں یکجہتی ہو۔ چئیرمین خلیل بلوچ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن ہم سے غور و فکر کی تقاضا کرتا ہے کہ 78 سالہ قبضہ گیریت کے خلاف جاری جہدوجہد میں شدت لانے اور قومی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے دشمن کے خلاف تمام محاذوں پر اتحاد اور قومی یکجہتی کو یقینی بنائیں۔

خلیل بلوچ نے کہا کہ یہ بلوچ قوم کی کامیابی ہے کہ ایک غیر فطری ریاست اور درندہ صفت دشمن کے مقابلے میں اپنے اجتماعی اہداف، تاریخی شناخت اور قومی آزادی کے موقف پر اٹل ہے، آج بلوچ قومی مزاحمت اور خودشناسی اپنی ایک باوقار دور سے گزر رہی ہے اگرچہ تحریک کے تمام ستونوں میں سطحی اختلاف اور رنجشیں ہیں مگر قومی موقف پر سبھی متحد ہیں۔

بی این ایم رہنما نے کہا کہ قومی آزادی کی حصول کے لیے ضروری ہے کہ تحریک کے تمام محاذوں میں یکجہتی ہو، قربت ہو اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے واضح کوشش، جب مقصد مشترک ہو تو اختلافات کو طاقت میں بدلا جا سکتا ہے۔ یکجہتی اور اتحاد صرف ہم آہنگی سے پیدا ہوتی ہے، مختلف نقطۂ نظر رکھنے والے تنظیم، پارٹی اور سرکلز ایک بڑے مقصد کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں تو یہ کمزوری نہیں بلکہ کسی بھی جدوجہد کو سیاسی بلوغت مضبوط اور بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی تحریک کی کامیابی اس وقت ممکن ہوتی ہے جب وہ اپنے اہداف کو واضح، منظم اور سیاسی حکمتِ عملی کے ذریعے آگے بڑھائے۔ قومی یکجہتی اس وقت مضبوط ہوتی ہے جب ذمہ داراں قوم میں اجتماعی اعتماد پیدا کریں اور جدوجہد کو سیاسی مکالمے کے اصولوں کے ساتھ جوڑیں۔ یہ نہ صرف جدوجہد کی ستونوں کی اخلاقی بنیاد مضبوط بناتی ہے بلکہ دنیا بھی اس بیانیے کو زیادہ سنجیدگی سے لیتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ