
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے طالب علم ممتاز بلوچ کی جبری گمشدگی تشویشناک ہے اور حکومت فوری طور پر ان کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائے۔
تفصیلات کے مطابق ممتاز بلوچ، شعبہ بلوچی کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم ہیں، جنہیں عید کی تیسری رات تربت کے علاقے کولوائی بازار، آپسر سے پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
لواحقین کے مطابق نہ تو گرفتاری کی وجوہات بتائی جا رہی ہیں اور نہ ہی ان کی خیریت سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے خاندان شدید ذہنی کرب کا شکار ہے۔
وی بی ایم پی نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس کیس کو متعلقہ حکام تک اٹھائے گی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممتاز بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
