
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے گراڑی میں واقع ٹول پلازہ کے کمروں سے ایک نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش دو روز قبل برآمد کی گئی، جسے فوری طور پر پولیس نے تحویل میں لے کر شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش کافی عرصہ پرانی معلوم ہوتی ہے، جس کے باعث اس کی شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
