اوستہ محمد و جھل مگسی: فائرنگ کے دو واقعات میں ایک نوجوان اور خاتون قتل، ملزمان فرار

بلوچستان کے علاقوں اوستہ محمد اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے، جبکہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اوستہ محمد میں سٹی پولیس تھانہ کی حدود السکندر ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سائتھ خان بلیدی کو قتل کر دیا۔ انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، جہاں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

دوسری جانب جھل مگسی کے تھانہ باریجہ کی حدود، گوٹھ لونگانی مگسی میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چاکر خان نے اپنی بہو مسماة عابدہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ خاتون کا مبینہ آشنا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے خاتون کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ