
بلوچستان کے علاقے قلات منگچر میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار ایک دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں پیش قدمی کرنے والی فورسز کو ایک اور حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
تاہم اس دوسرے حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔
