
بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ویڈیو فوٹیجز جاری کی ہیں، جن میں پاکستانی فورسز اور ریاستی مشینری کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
تنظیم کے مطابق یہ کارروائیاں آواران، کیچ، مند، اورماڑاہ اور مشکے میں کی گئیں۔ ویڈیوز میں مبینہ طور پر دیسی ساختہ بم دھماکے، گھات لگا کر حملے، سڑکوں کی بندش اور سرکاری تعمیراتی مشینری کو نذر آتش کرنے کے مناظر شامل ہیں۔ یہ ویڈیوز تنظیم کے میڈیا پلیٹ فارم “آشوب میڈیا” کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔ جو بی ایل ایف کے آفیشل چینل ہے۔
جاری کردہ ایک ویڈیو میں ایک فوجی گاڑی کو دیسی ساختہ بم دھماکے کا نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہے اور اس دھماکے میں گاڑی میں سوار 8 اہلکار ہلاک ہوئے۔
تنظیم نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ مختلف حملوں میں درجنوں پاکستانی فوجی اہلکار مارے گئے، جبکہ ویڈیوز میں ان کارروائیوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جن میں جنگجوؤں کو گھات لگا کر حملے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی اور ان کاروائیوں کو اکثر چھپایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیمیں ماضی میں بھی اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز جاری کرتے رہے ہیں۔
