پنجگور: پروم میں مسلح افراد ڈیتھ اسکواڈ کارندوں پر حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد کی جانب سے ایک حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر جانی نقصان ہوا ہے۔ تاہم واقعے کی تفصیلات تاحال مکمل طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ ان افراد کو نشانہ بنا کر کیا گیا جنہیں مقامی سطح پر پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے منسلک قرار دیا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس دوران تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کے کچھ ڈپوؤں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جس سے مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

تاحال کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ