
بلوچستان کے تربت کے علاقے کیساک میں نامعلوم افراد نے کارروائی کرتے ہوئے یوفون کے موبائل ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ٹاور کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں موبائل ٹاور مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے موقع پر فائرنگ بھی کی، جس کے باعث ٹاور کے ساتھ نصب سولر سسٹم کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
