خاران: المرگ کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے المرگ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت سعد ساسولی اور احمد محمد حسنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو چند روز قبل برشونکی کے علاقے میں پیش آنے والی ایک جھڑپ کے دوران مسلح افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاحال واقعے کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں، جبکہ کسی بھی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ قتل کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اورماڑہ: آسمانی بجلی گرنے سے خاتون ہلاک، ایک شخص زخمی

اتوار مارچ 22 , 2026
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے ہڈ گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں خراب موسم کے دوران اچانک آسمانی بجلی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ